18 نومبر، 2026، 1:13 PM

بحرین، علمائے دین کے خلاف غیر منصفانہ عدالتی فیصلوں پر عوامی احتجاج

بحرین، علمائے دین کے خلاف غیر منصفانہ عدالتی فیصلوں پر عوامی احتجاج

بحرین کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے علمائے دین کو عمر قید کی سزائیں سنائے جانے اور آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے مختلف علاقوں میں سخت سکیورٹی اقدامات کے باوجود عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے اور علمائے دین کی رہائی کے ساتھ عدالتی فیصلوں کی شدید مذمت کی۔

یہ مظاہرے بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت کی جانب سے سخت سزائیں سنائے جانے کے بعد کیے گئے۔ عدالت نے 64 شیعہ شہریوں کو، جن میں 57 علمائے دین شامل ہیں، من گھڑت الزامات کے تحت عمر قید یا 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس حوالے سے بحرین کی قومی اسلامی جمعیت ’’الوفاق‘‘ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بحرین کی ممتاز دینی مرجعیت آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم اور دیگر علمائے دین کے خلاف عدالتی فیصلوں کی مذمت کی۔

جمعیت الوفاق نے کہا کہ ان فیصلوں کا قانون اور انصاف سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ ملک کی اکثریتی آبادی کو اجتماعی سزا دینے اور مذہبی آزادیوں کو دبانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سزائیں ممتاز علمائے دین کے خلاف اس لیے دی گئی ہیں کہ انہوں نے حکمران آل خلیفہ حکومت کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت اور خطے میں اس کی پالیسیوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے والوں کو دبانے کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔

News ID 1942944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha